پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ، آرمی چیف
منگل 30 ستمبر 2014 15:46
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاک فوج ہرقسم کی جارحیت کا منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور این سی ٹی سی سے دہشتگردی کے خاتمے میں مددملے گی ، ضرب عضب میں جوانوں کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔
(جاری ہے)
کھاریاں کینٹ میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم سنٹر کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے بتایاکہ این سی ٹی سی میں مسلح افواج کے ساتھ ساتھ دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کو بھی تربیت دی جائے گی ، دوست ممالک کی افواج بھی تربیت لینے آئیں گی ۔
اُنہوں نے کہاکہ پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو پوری قوم اور دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، مسلح فوج ہرقسم کی جارحیت اورتمام روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیارہیں ، ملک کو درپیش خطرات کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔آرمی چیف نے سنٹر میں زیرتربیت دستوں کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا اور جوانوں کی جسمانی فٹنس کی تعریف کی ۔ اس سے قبل جہلم سنٹر پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.