ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی مظاہرین سے ملاقات بے نتیجہ ختم، لییونگ چن یِنگ نے انتخابی اصلاحات کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا،مظاہرین

منگل 30 ستمبر 2014 23:04

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی مظاہرین سے ملاقات بے نتیجہ ختم، لییونگ ..

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو لییونگ چن یِنگ نے مظاہرین سے ملاقات کی۔ بظاہر یہ ملاقات کسی نتیجے پر پہنچ نہیں پائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق لییونگ چن یِنگ نے انتخابی اصلاحات کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا۔ اِس انکار سے بحران کے فوری حل کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو مظاہرین سے ملاقات کے لیے مرکزی سِوِک اسکوائر پہنچے۔ اِس ملاقات کے بعد طلبا تنظیموں کی فیڈریشن کے صدر ایلیکس چو نے مزید افراد کو مظاہرے میں شریک ہونے کی اپیل کی۔ چو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب طلبا اپنے مظاہرے کو وسعت دینے کے آپشن پر بھی غور کر رہے ہیں۔ ہانگ کانگ میں مظاہرین انتخابی عمل میں جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :