امریکا میں ایبولا کے پہلے مریض کی تشخیص
بدھ 1 اکتوبر 2014 11:24
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء)امریکا میں پہلی مرتبہ کسی مریض میں ایبولا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔ بیماریوں کی روک تھام کے امریکی ادارے’سی ڈی سی‘ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص کا ڈیلاس میں علاج جاری ہے۔امریکی محکمہ صحت نے تصدیق کر دی ہے کہ ایبولا کا پہلا کیس ڈیلاس میں ہی سامنے آیا ہے۔ ایک بیان میں مزید بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کو تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
مریض کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم صرف اتنا ہی معلوم ہو سکا ہے کہ ایبولا کا شکار ایک بالغ شخص ہے۔ اس سے قبل ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے ایک ہسپتال نے کہا تھا کہ ایبولا وائرس کے شبے میں ایک مریض کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاوٴس نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کو اس حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی ہے۔(جاری ہے)
ایبولا وائرس سے مغربی افریقی ممالک سیرا لیون، گینی اور لائبیریا میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور خطے کا دورہ کرنے والے متعدد امریکیوں کے بھی ایبولا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق امریکا میں 27 جولائی سے لے کر اب تک ایبولا کے حوالے سے 12 افراد کے معائنے کیے جا چکے ہیں اور تمام ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہی نکلا۔ اس ادارے نے مزید بتایا کہ مغربی افریقہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے چار امریکی امدادی کارکن ایبولا کا شکار ہو گئے تھے اور اٹلانٹا اور نیبراسکا کے ہسپتالوں میں ان افراد کا علاج خصوصی وارڈز میں جاری ہے۔ اسی طرح ایک امریکی ڈاکٹر پر بھی شبہ ہے کہ سیرا لیون میں کام کرتے ہوئے وہ اس وائرس میں مبتلاء ہو گیا ہے اور وہ بھی انہی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.