سائنسی نمائش کے انعقاد سے طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اُبھارنے کا موقع ملتا ہے‘حور مظہر سیکریٹری میٹرک بورڈ کراچی

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کی سیکریٹری مسزحور مظہر نے کہا کہ طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لئے سائنسی نمائش اور مقابلہ جات ایک بہتری پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے یہ بات بحیثیت مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ماڈل ہائی اسکول فیز ivمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ طلباء ملک و ملت کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ تما م اسکولز طلباء کی ذہنی ، فنّی صلاحیتوں کو منظر ِ عام پر لائیں اور اپنے اپنے اسکولوں میں مقابلہ جات کا انعقاد کریں۔ میڑک بورڈ ہر سال اسی نوعیت کے پروگرام تشکیل دیتا ہے جہاں طلباء اپنی صلاحیتوں کا بہتر طریقے سے اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے آخر میں ڈی ایچ اے ماڈل اسکول کی انتظامیہ کو مبارک باد دی کہ انہوں نے اتنی شاندار سائنسی نمائش کا انعقاد کیا ۔سیکریٹری بورڈ نے سائنسی نمائش میں اوّل ،دوم اور سوم آنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :