دھرنا دینے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ‘ حمزہ شہباز شریف ،عوام نے دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ،اب دھرنا دینے والوں کی سیاست ختم ہوجائیگی‘ رکن قومی اسمبلی
بدھ 1 اکتوبر 2014 20:31
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،عوام نے دھرنا دینے والوں کو مسترد کردیا ہے اس لئے اب دھرنا دینے والوں کی سیاست ختم ہوجائے گی ۔گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ اور رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر تہمینہ دولتانہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کی مثالی اور میعاری کارکردگی کی وجہ سے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ،عمران خان کی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اوروہ تنہائی کاشکار ہیں ،عمران خان نے ہمیشہ آمریت کا ساتھ دیااور انہیں جمہوریت پسند نہیں ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت مدت پوری کرے گی ،پورے ملک کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں،یہ جماعت عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے ،شہبازشریف نے جس طرح سیلاب زدگان کے لئے کام کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،عمران خان سیلاب متاثرین کو چھوڑ کر اسلام آباد میں ناچ گانوں میں مصروف ہیں،عمران خان اور طاہر القادری سیاستدان نہیں مسخرے ہیں ،کوئی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.