علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دا خلو ں کی تا ریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:59

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کا اہم اجلاس زیر صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالحفیظ منعقد ہوا جس میں تمام ڈین،ڈائریکٹر ایڈمیشن ، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک میں جہا ں جہاں بھی یونیورسٹی سے وابستہ طالب علم سیلاب سے متاثرہیں اور جن کا تعلق آئی ڈی پیز سے ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس سی سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے ایسے طالب علموں کے داخلہ کے لئے 15 اکتوبر تک تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ایسے فیصلے کی توثیق یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعلی اصغر چشتی نے کردی ہے اعلامیے کے مطابق میٹرک کے لئے لیٹ فیس 100 روپے، پی ٹی سی، انٹر میڈیٹ اور گریجویشن کے لئے 200 روپے ، بیچلرآف ایجوکیشن اور ماسٹرزکے لئے 500 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ شیڈول بنکوں کی برانچز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں اعلامیے کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی سے وابستہ تمام طالب علموں کو ایڈمیشن فارم بذریعہ ڈاک روانہ کردیے گیے ہیں جن طلباء کو فارم کسی وجہ کی بنا پر فارم موصول نہیں ہوئے ہیں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرکے مقررہ بنکوں میں 15 اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ سمسٹربرائے خزاں2014 کی دیگر مزید معلومات کے لئے ٹیلیفون نمبرز051-9057151,9057426,9057431,32,35,9057422 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔

#

متعلقہ عنوان :