جمہوریت نعمت ہے، عوام کو فائدہ نہیں مل رہا، سراج الحق ،
جمہوریت نعمت ہے لیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔سابق صدر سے گفتگو، پاکستان کوبناناہے توتمام قوتوں کومل کرکام کرناہوگا، کہیں ایسانہ ہوکہ ہماری اپنی جنگ میں کوئی شیطان پاکستان کونقصان پہنچادے،زرداری
جمعہ 3 اکتوبر 2014 23:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارٹی اورذات سے بالاترہوکرقوم اورملک کے بار ے میں سوچاجائے، جمہوریت نعمت ہے لیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی منصورہ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹرمنصورہ کادورہ کیا، ان کی خواہش ہے کہ سیاسی جماعتوں اورکارکنوں کے درمیان رابطیہوں، ان رویوں کومزید آ گے بڑھانیکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 32سال بعدپیپلزپارٹی کیکوئی رہنمامنصورہ تشریف لائے ہیں، پارٹی اورذات سے بالاترہوکرقوم اورملک کے بار ے میں سوچاجائے، جمہوریت نعمت ہے لیکن اس کافائدہ عام عوام کونہیں مل رہا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ سراج الحق کوبرطانیہ سے فون کیاکہ آپ صورتحال سنبھالیں،میں پہنچ رہاہوں، پڑوسی ملکوں میں اتنی مضبوطی آگئی جوپہلے کبھی نہیں تھی، پاکستان کوبناناہے توتمام قوتوں کومل کرکام کرناہوگا، کہیں ایسانہ ہوکہ ہماری اپنی جنگ میں کوئی شیطان پاکستان کونقصان پہنچادے۔
سابق صدر کا ڈائیلاگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عام عوام کے مسائل جوں کیتوں ہیں،اس کااندازہ ہے، پاکستان میں تمام سیاسی قوت سے ملاقاتیں کروں گا، دنیاتبدیل ہورہی ہے،ملکوں کی ایک نئی شناخت بن رہی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی تنہاء پاکستان کو نہیں بناسکتا، سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی، بڑے بڑے جلسے حب علی میں نہیں بغض معاویہ میں ہورہے ہیں، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے تک محدود نہیں، دھرنے والوں کی ذمہ داری چھوٹے بھائی سراج الحق کو دی ہے، میاں نواز شریف تو بڑے بھائی ہیں۔ سراج الحق سے پہلے بھی رابطہ کیا، ہمارا ایجنڈا صرف ایک مسئلے تک محدود نہیں، ہر سیاسی رہنماء سے ملکر ساتھ چلنا ہوگا، دھرنے والوں کی ذمہ داری چھوٹے بھائی سراج الحق کو دی ہے، میاں نواز شریف تو بڑے بھائی ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ نظر آنیوالے بڑے بڑے جلسے حب علی میں نہیں، بغض معاویہ میں ہیں، پاکستان کو ملکر بنائیں گے،کوئی تنہا پاکستان کی تعمیر و ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے، کچھ لوگ موجودہ حالات پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔توانائی بحران پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہوا سے 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں، ہمیں سوچنا ہوگا کہ بجلی کا بحران کیسے حل کریں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.