گوجرانوالہ، ٹرک کی چنگ چی رکشے کوٹکر ‘خاتون جاں بحق ،ڈرائیورسمیت تین افراد زخمی

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 20:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) ٹرک کی چنگ چی رکشے کوٹکر ‘خاتون جاں بحق جبکہ ڈرائیورسمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کی آصفہ ،زرینہ او ر اسکی بیٹی ایشا چاندگاڑی میں سوارشاپنگ کیلئے جارہی تھیں کہ عالم چوک کے قریب ان کی چاندگاڑی تیز رفتار ٹرک نے ٹکرمار دی جس کے نتیجے مسافر خواتین اور ڈرائیور عظمت شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں آصفہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ رحمت علی، امان اللہ، جمشید، علی حمزہ، منظور، شرافت، اکرام، حماد، جنید، عثمان اور کرامت وغیرہ بھی مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :