18اکتوبرکا جلسہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچادیگا ،عوام بلاول بھٹوزرداری کوسیاست کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں،خورشید شاہ
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 22:05
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی مین قائدحزب اختلاف خورشیداحمدشاہ نے کہا کہ 18اکتوبرکا جلسہ ملکی سیاست میں تہلکہ مچادیگا عوام بلاول بھٹوزرداری کوسیاست کے میدان میں دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے صالح پٹ میں سیدعباس ڈنے شاہ کے سالانہ عرس کی منعقدہ تقریبات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پرسید عنایت حسین شاہ کوآرٹ کونسل ضلع سکھرکاصدرمنتخب کیا انہوں نے کہا کہ جلدآرٹ کونسل کاآفس قائم کرکے فنڈزجاری کیا جائے گاتاکہ آرٹ کونسل کے زیراہتمام اپنے حلقے انتخاب کے ہرچھوٹے بڑے علاقوں میں ثقافتی پروگرام منعقدکروائیں گے تاکہ ووٹروں اورمنتخب نمائندوں میں رابطہ ہے آرٹ کونسل کے زیراہتمام سندھ کی صدیوں پرانی تہزیت کواجاگرکرنے کی کوشش کی جائے گای تاکہ ہماری نئی نسل اپنی ثقافت سے روشناس ہوسکے انہوں نے مزیدکہا کہ بلاول بھٹوکوسیاست میں نابال کہنے والوں کے18اکتوبرکے بعدمنہ بند ہوجائیں کہ عوام کی بھرپورشرکت کرکے ثابت کرے گے کہ بلاول بھٹوزرداری کوکتنا چاہتے ہیں اورانہیں سیاست کے میدان میں دیکھناچاہتے ہیں بلاول بھٹوزرداری شہیدمحترمہ بے نظیربھٹوکی نشانی ہیں انکے سیاست میںآ نے سے ملکی سیاست میں تہلکہ مچ جائیگااس موقع پرنبی بخش جسکانی،سیدگل حسن شاہ،میراخترٹالپر،سیٹھ لڈومل،سیدعاشق حسین شاہ،فیض محمدجسکانی ودیگربھی شریک تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.