عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اورکاسی قبیلے کے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی صوبہ خیبرپختونخواسے بازیاب

اتوار 5 اکتوبر 2014 19:26

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اورکاسی قبیلے کے نواب ارباب عبدالظاہر ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2014ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اورکاسی قبیلے کے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی صوبہ خیبرپختونخواسے بازیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور کاسی قبیلے کے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی اتوار کی صبح خیبرپختونخوا سے بازیاب ہوکر پشاور پہنچ گئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدراصغرخان اچکزئی اوران کے صاحبزادے پشاورپہنچ گئے واضح رہے کہ ارباب عبدالظاہر کاسی شدید بیمار ہیں جنہیں بیماری کے باعث چھوڑ دیاگیا گزشتہ سال کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی اوردیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے ان کی عدم بازیابی کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے صدرمملکت ممنون حسین،وزیراعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کی تھیں تاکہ ارباب عبدالظاہر کاسی کو بحفاظت بازیاب کرایاجاسکے۔