ہسپتال بنانے سے کوئی بڑا سیاستدان نہیں بن جاتا: زرداری
منگل 7 اکتوبر 2014 23:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول ہائوس لاہور میں لاہور، گوجرانوالہ اور نارووال کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں اور معاشرہ ہے۔ تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق بننے جا رہا تھا، اپنے دور میں اسے بچایا۔
نواز شریف جب ہم پر تنقید کرتے تھے انھیں سمجھایا تھا کہ مسائل اتنے آسان نہیں ہیں۔ اب نواز شریف اقتدار میں آئے ہیں تو انھیں مشکلات کا پتہ چل گیا ہے۔ عمران خان کو بھی چیزوں کی جلد سمجھ آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بد تمیزی کی سیاست نہیں کرتے۔ جنھوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی سیاست کی بعد میں انھیں صفایاں دینی پڑیں۔(جاری ہے)
آصف علی رداری نے کہا کہ ہسپتال بنانے والے سیاست میں آ گئے ہیں تو صبر سے کام لیں۔
پاکستان میں 20 ایسے لوگ ہیں جنھوں نے بڑے بڑے ہسپتال بنائے ہیں۔ سندھ میں میرے بزرگوں نے مدرسۃ الاسلام بنایا۔ فلاحی کاموں سے عزت کی ملتی ہے، سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا۔ ہم نے سیاست کی بجائے پاکستان بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جب چاہیں گے مرضی کے نتائج حاصل کریں گے۔ غریب مزدور اور کسان ہمارے ساتھ ہیں، نوجوان بھی کہیں نہیں گئے۔ بلاول بھٹو ہر طبقے کی آواز بنے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.