مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا عید کے د ن فیروز والا، رانا ٹاؤن اور مریدکے کا دورہ
ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ، فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی او ایچ شیخوپورہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
بدھ 8 اکتوبر 2014 13:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8اکتوبر 2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے عید الاضحی کے دن فیروز والا، رانا ٹاؤن اور مریدکے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز کو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر ندیم سہیل کے خلاف محکمانہ کارروائی اور خراب کارکردگی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ مریدکے ڈاکٹر منیر غوری کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی ۔
علاوہ ازیں مشیر صحت نے عید کے دوسرے دن تحصیل مریدکے کی اربن یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ فیروز والا اور مریدکے ڈینگی کے لحاظ سے بہت حساس تحصیلیں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں کے اندر پانی جمع نہ ہونے دیں اور پانی کے برتنوں اور واٹر ٹینک کوڈھانپ کر رکھیں تا کہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے ۔
دریں اثنا، خواجہ سلمان رفیق نے ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کے ہمراہ عید کے دن گلشن راوی کے علاقے میں گھر گھر جا کر ڈینگی کے بارے آگاہی فراہم کی اور وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈینگی سرویلنس کرنے والے اہلکاروں میں مٹھائی تقسیم کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.