پاکستانی قوم متحد ہے، بھارت غلط فہمی میں نہ رہے: سیاسی رہنماء
بدھ 8 اکتوبر 2014 17:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2014ء) سیاسی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے موثر جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اُس کے خلاف تمام قوم متحد ہے۔بھارت نے چند روز سے سرحد پر توپوں کے منہ کھول رکھے ہیں جس سے کئی گھرانوں میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔ سیاسی رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی ہے تاہم اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر متحد ہیں۔
افواج پاکستان اور پاکستانی قوم ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث سیالکوٹ اور شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پرامن اور معصوم شہریوں پر بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔
بھارتی فوجوں کی جارحیت کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ وزیراعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان افسوسناک واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ غفلت کی نیند سے جاگے اور پاکستان کو خارجہ پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی جارحیت کو سازش قرار دے دیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کے بیانات اس بات کے عکاس ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم ایک ہے۔ جماعت الدعوۃ کے امیر ھافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔ سرحد پر بھارتی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔ انشا اللہ تعالیٰ ہم بھارت سے بدلہ لیں گے۔ بھارت کی جارحیت جاری رہی تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.