پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب
جمعرات 9 اکتوبر 2014 12:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے سرحد پر کشیدگی اور مسلسل بھارتی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس کل جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔ذرا ئع کیمطابق وزیراعظم نوازشریف نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت اور بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی پرقومی سلامتی کونسل کا مشاورتی اجلاس جمعہ کی صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باوٴنڈری پر مسلسل بھارتی جارحیت پر غور ہوگا جبکہ اس دوران آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور اس میں پاک فوج کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ورکنگ باوٴنڈری اور کنٹرول لائن پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک 12 پاکستانی شہری شہید اور 42 زخمی ہوچکے ہیں اور سرحدی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق اجلاس میں تینوں سروسز چیف، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی شریک ہوں گے جبکہ قومی سلامتی کونسل کے ممبران وفاقی وزرا اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شرکت کریں گے۔
پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا جواب دینے کے بارے میں بھی شرکا کو اعتماد میں لیاجائیگا، مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز عالمی سطح پر پاکستان کا موقف پیش کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں حکومت پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان ہے۔سیاسی جماعتوں نے بھی بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ بھارتی افواج مسلسل سرحدی خلاف ورزی کررہی ہیں، پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ہم منتظر ہیں کہ ریاست جنگ کا کہے اور کفن پہن کر باہر نکلیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نیحکومت سے بھارتی اشتعال انگیزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور تجویز دی کہ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز ہاٹ لائن پر بات کریں ، اگر معاملہ بڑھا تو اچھا نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستان کی سلامتی کیلیے پوری قوم متحداور متفق ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.