وفاقی جامعہ اردو میں مزید نئے شعبے اور پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے ،ڈاکٹر ظفر اقبال

جمعرات 9 اکتوبر 2014 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 اکتوبر۔2014ء)وفاقی جامعہ اردو میں مزید نئے شعبے اور پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ جامعہ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرکے خود انحصاری کی طرف پیش قدمی کریں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے سنڈیکیٹ کے30ویں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ اراکین سنڈیکیٹ نے اس پراتفاق رائے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنمنٹ آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریڈنٹ کے عہد ے کو ترقی دے کرگریڈ16سے17کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جوائنٹ وینچر اسکیم کی منظوری بھی دی گئی۔اسکے علاوہ پاور جنریشن کے متعلق اراکین سنڈیکیٹ سے تجاویز طلب کی گئیں۔اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، پروفیسر ڈاکٹر وقارالحق، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار، پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ سجاد، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق میمن، ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد، ڈاکٹر محمد علی ویرسانی نے بھی شرکت کی۔