67 سالوں میں کسی پاکستانی وزیراعظم نے پہلی بار میرانشاہ کا دورہ کیا

جمعرات 9 اکتوبر 2014 22:52

67 سالوں میں کسی پاکستانی وزیراعظم نے پہلی بار میرانشاہ کا دورہ کیا

میرانشاں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف دہشگردوں کیخلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانو ں سے ملاقات کیلئے جمعرات کو میر ان شاہ پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی پاکستانی وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ کا 67 سالوں میں یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کی میرانشاہ آمد کی مناسبت سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔وزیر اعظم کو دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔وزیر اعظم نوازشریف نے پاک فوج کے عزم کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :