ملتان جلسے میں پی ٹی آئی انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی، عمران اسماعیل

جمعہ 10 اکتوبر 2014 23:16

ملتان جلسے میں پی ٹی آئی انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی، عمران اسماعیل

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2014ء) عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ ملتان میں پی ٹی آئی جلسے کی انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی، قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے، ذمہ دار کا تعین کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے ملتان واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات میں پی ٹی آئی انتظامیہ بری طرح ناکام ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقامی انتظامیہ نے اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے 8 میں سے 2 دروازے کھولے تھے تاہم واپسی کیلئے تمام دروازے کھولنے چاہئے تھے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو ملتان واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ملنے کی ہدایت کی ہے۔