کہمٹر کی اگیتی اقسام کو 75 سینٹی میٹر چوری پٹڑیوں کے دونوں جانب کاشت کریں کاشت کرنے کیلئے ہاتھ سے کیرا کریں یا ہر بیج کو 5 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر 2 سے 3 سینٹی میٹر گہرا لگا دیں،زرعی سائنسدانوں

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 15:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔1 1اکتوبر 2014ء)ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے آن لائن کو بتایاکہ کہمٹر کی اگیتی اقسام کو 75 سینٹی میٹر چوری پٹڑیوں کے دونوں جانب کاشت کریں۔ کاشت کرنے کیلئے ہاتھ سے کیرا کریں یا ہر بیج کو 5 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر 2 سے 3 سینٹی میٹر گہرا لگا دیں۔ پچھیتی اقسام کی کاشت کیلئے پٹڑیوں کی چوڑائی 1 تا 1.5 میٹر جبکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8 تا 10 سینٹی میٹر رکھیں۔

شروع میں فصل کو ہفتہ کے وقفہ سے پانی دیں تاہم بعد میں موسم سرد ہو جانے پر پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔ مٹر کی فصل میں کرنڈ، باتھو، اٹ سٹ، جنگلی پالک، مینا، سینجی، دمبی گھاس، لہلی، پیازی اور ڈیلا وغیرہ اگتی ہیں۔ یہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریاں اور کیڑے پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے گوڈی کریں۔

اس سے زمین نرم ہو جاتی ہے ، اس میں آکسیجن کا گزر بڑھ جاتا ہے اور پودوں کی بڑھوتری بھی تیز ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس دوائی کے استعمال سے زمین کی سطح دوائی کی تہہ جم جانے سے سخت ہو جاتی ہے اس سے جڑی بوٹیاں توتلف ہو جاتی ہیں لیکن پودوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ جڑی بوٹیوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔ زہریں بوائی کے فوراً بعد تر وتر میں سپرے کرنے سے بہتر نتائج دیتی ہیں۔