پاکستانی ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ، فائرنگ پر تحفظات

منگل 14 اکتوبر 2014 11:36

پاکستانی ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کا بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے ، پاکستان کے ڈی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرز ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ڈی ایم او نے اپنے بھارتی ہم منصب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ اٹھایا ۔ پاکستان کے ڈی ایم او نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید تحفظات ظاہر کئے۔ دونوں ممالک کے ڈی ایم اوز کے درمیان معمول کے مطابق رابطہ ہر منگل کو ہوتا ہے تاہم ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر غیر معمولی صورتحال کے باعث قومی سلامتی کمیٹی نے ڈی ایم اوز کے درمیان رابطہ کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :