خیبرپختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ‘ تعداد 207ہوگئی
منگل 14 اکتوبر 2014 13:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے کیسز کی تعداد اب 207 سے تجاوز کرگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے تین ماہ کے بچے معین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ان 207 کیسز میں سے 43 ایسے کیسز ہیں جو صوبہ خیبر پختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال سب سے زیادہ کیسز وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں ریکارڈ ہوئے، جہاں پر اس معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد 136 سے تجاوز کرچکی ہے اس کے علاوہ جنوبی صوبی سندھ میں 19 ‘ بلوچستان میں چھ اور پنجاب میں رواں سال پولیو کے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس نے اس حوالے سے گزشتہ 14 سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔(جاری ہے)
2014ء کے اختتام میں ابھی تقریباً تین ماہ باقی ہیں اور حکام کو خدشہ ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ملک میں پولیوکے پھیلاوٴ کی روک تھام اور بچوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ کرنے کیلئے مختلف شہروں کئی بار انسدادِ پولیو مہم شروع کی گئی ہیں ‘ بچوں کو گھر گھر جاکر قطرے پیمانے والی فیلڈ ٹیموں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ مہم بہت زیادہ مثبت ثابت نہیں ہوسکی ۔
ماہرین کے نزدیک فاٹا میں پولیو کے کیسز میں اضافے کی ایک بنیادی وجہ وہاں طالبان کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے پر پابندی ہے جس کے بعد بچوں کی ایک بڑی تعداد ویکسین سے محروم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.