18اکتوبرکا جلسہ طاہر القادری اورعمران خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نیندیں اڑا دے گا،روبینہ قائم خانی

منگل 14 اکتوبر 2014 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سندھ کی وزیر ترقی نسواں اور خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہا ہے کہ 18اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ طاہر القادری اورعمران خان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نیندیں اڑا دے گا ۔یہ جلسہ مریدوں کا نہیں اور نہ ہی میوزیکل پروگرام ہوگا بلکہ یہ عوام کا اجتماع ہوگا ۔اس جلسے میں بلاول بھٹو زرداری تاریخی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو کراچی میں مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ہے کہ وہ اپنے جلسوں میں عوام کو زبردستی نہیں لاتی بلکہ عوام خود جلسوں میں شرکت کرتے ہیں ۔ہمارا 18اکتوبر کو ہونے والا جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار سے تعلق رکھنے والی قائم خانی برادری کے 3ہزار افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔قائم خانی برادری 18اکتوبر کے جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی اور ہم بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :