پاکستان کا مستقبل ہماری توقعات سے زیادہ روشن ہے ، نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس

منگل 14 اکتوبر 2014 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) پاکستان کا مستقبل ہماری توقعات سے زیادہ روشن ہے ۔ سرحدوں پر بھارتی جارحیت ختم نہ ہوئی تو پوری قوم متحد ہو کر فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی۔اور ہندو انتہا پسندوں کے غرور کو خاک میں ملا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل ذوالفقار احمد چیمہ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء وطا لبات کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ۔

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹراقرار احمد خان ڈی آئی جی بشیر احمد میمن ،ڈی آئی جی احسان طفیل ، ڈی آئی جی وصال فخر سلطان بھی اس مو قع پر مو جود تھے ۔ آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ جر منی اور جاپان کے عوام نے خاک و ملبے سے اپنے عزم صمیم کے زور پر جر منی اور جاپان کو دنیا کی ممتاز قو موں میں تبدیل کر دیا ہمارے مسائل ان سے کہیں کم ہیں مگر نوجوانوں میں بے یقینی زیادہ ہے جو ختم ہو نی چا ہیے ۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک کو اللہ تعالی نے بے شمار نعمتوں اور وسائل سے نوازاہے ، ہمارے پاس زہین اور محنتی نوجوان ہیں چار خو بصورت مو سم ہیں ، ہموار اور زرخیز زمین کا خطہ ہے جس سے اناج اگا کر پورے ایشیا کی آبادی کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے ، ہمارے ڈاکٹر اور طالب علموں نے یورپ اور امر یکہ میں اپنی قا بلیتوں کا لو ہا منوایا ہے ۔ ہماری فوج دنیا کی بہتر ین افواج میں سے ایک ہے ، مگر ہمیں اپنے بڑے امراض مایو سی اور بے یقینی ، احساس کمتری ، بد دیا نتی پر قابو پانا ہو گا۔

آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ علم و انصاف ہمارے بزرگوں کی میراث تھی جو یورپ والے لے اڑے اب قا نون کی حکمرانی ہمیں یورپ سے سیکھنا پڑ ھتی ہے اور ڈسپلن جاپانی قوم سے سیکھتے ہیں۔ نو جوانوں کو اپنے طرز عمل سے ثابت کر نا چا ہیے کہ ہم ایک ڈسپلنڈ اور منظم قوم ہیں ۔ ہمیں شاد یوں اور جلسوں میں صبر اور ڈسپلن کا مظاہر ہ کر نا چا ہیے تاکہ جا نیں ضا ئع نہ ہوں اور ہماری جگ ہنسائی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر جگہ لوگ پو چھتے ہیںآ پ ہر ادارے میں کسطرح بہتری لے آتے ہیں اس کا جواب سن لیں اگر آپ میں تین چیز یں ایمانداری ، خلو ص نیت اور جنون کی حد تک پختہ ہو تو آپ مشکل سے مشکل ٹا ر گٹ حا صل کر سکتے ہیں۔

آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے طلباء و طا لبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے کر پشن کی وجہ سے بر باد ہو تے ہیں، کر پشن سے نفرت کر یں اپنے ملک سے محبت کر یں، قا نون کا احترام کر یں اور غیروں کے کلچر کی پیروی کر نے کی بجائے اپنے کلچر و اقدار پرفخر کر یں ۔ یونیورسٹی آڈ یٹور یم میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی سینکڑوں کی تعداد میں طلباء وطا لبات نے خطاب سنا اور تقر یر کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ر ہے ۔ اس سے پہلے وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈاکٹراقرار احمد خان نے مہمان خصوصی کا شکر یہ ادا کیا اور یاد گاری شیلڈ پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :