دھرنوں کی سیاست سے ملک خطرات سے دوچارہے،مفتی محمدنعیم

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی وطن عزیزکے دگرگوں حالات پر شدید پریشان اور فکرمند ہیں،دھرنے اوراحتجاج عوام کوحقوق دینے کیلئے نہیں بلکہ اقتدارکیلئے رساکشی کی سیاست ہے جس نے ملک کوخطرات سے دوچارکیاہواہے،یکطرفہ اوربلااشتعال بھارتی جارحیت کے باوجودعالمی برادری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے فریقین سے فائربندی کامطالبہ کرناپاک فوج پربے بنیادالزام اورجانبداری ہے۔

حکمرانوں کے احتجاجی بیانات اورعالمی برادری کے سامنے رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ، لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے اس لئے حکومت بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے بھرپورجوابی کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

سفرحج کے بعدبدھ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے مختلف وفوداورعقیدتمندوں سے گفتگوکرتے ہوئے محمدنعیم نے مزیدکہاکہ سیاستدانوں نے ملک کوتباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ،اقتدارکے حصول کیلئے آئے روزکوئی نہ کوئی ڈرامہ ہوتارہتاہے ،افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ قائداعظم محمدعلی جناح کے بعدپاکستانی قوم کوحکمران اورقیادت کرنے والے بہت ملے لیکن رہنمااور ملک وقوم سے مخلص قیادت نہ مل سکاجوآیاسب سے ذاتی مفادات کی سیاست کی۔

انہوں نے کہاکہ ملک میںآ ئے روزکوئی نہ کوئی ڈارامہ چل رہاہوتاہے جس کی وجہ سے بیرون ممالک پاکستانیوں کاتمسخراڑایاجاتاہے ،طاہر القادری اور عمران خان کے دھرنے بھی اقتدارکی رساکشی ہے جس کے باعث ملک خطرات سے دوچارہے ، دھرنوں کے باعث معیشت کو اربوں کا نقصان ہوچکاہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریاں اوراب نازک سیاسی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر بھارت نے جارحیت کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی جرات کررہاہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت بھارت کے ساتھ دوستی کے خواب دیکھناچھوڑدے کیونکہ بھارت نے کبھی بھی کھلے دل سے پاکستان کے وجودکوتسلیم نہیں کیااورہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچانے کی مذموم کوششیں کی ہیں،تاریخ گواہ ہے کہ ہندوبنےئے نے ہمیشہ نازک حالات فائدہ اٹھاکروطن عزیزپروارکیاہے ۔مفتی محمدنعیم نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی بیانات اورعالمی برادری کے سامنے رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ،اندورونی سیاسی انتشارکے باوجودپوری قوم متحداوربھارت کوجواب دینے کیلئے ہرطرح سے تیارہے،اس لئے حکمران بھی قومی غیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے اعلان جنگ کرے قوم ہرمحاذپرحکومت اورپاک فوج کیساتھ ہوگی۔