ایوان صدر اور پارلیمنٹ بھی نادہندہ،بل کی عدم ادائیگی پر میرا کنکشن منقطع ہوا وزیر اعظم ہاؤس کا نہیں :عمران خان

بدھ 15 اکتوبر 2014 22:47

ایوان صدر اور پارلیمنٹ بھی نادہندہ،بل کی عدم ادائیگی پر میرا کنکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے بل نہیں دیا توصرف سات دن کے نوٹس پرمیرا بجلی کا میٹر کاٹ دیا گیا مگر وزیر اعظم ہاؤس کا 65 لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہے مگر کنکشن نہیں کاٹا گیاجبکہ ایوان صدر کا ایک کروڑ روپے کا بل ادا نہیں کیا گیاتو پارلیمنٹ ہاؤس بھی کروڑ روپے کا بل ادا نہیں کر سکا لیکن دوسری طرف 70 ارب روپے کی اوور بلنگ تو صرف ایک مہینے میں کی گئی ، اس کا مطلب یہ ہے کہ میاں صاحب کا بل بھی عوام ہی ادا کر رہے ہیں، نواز شریف ہمیں بتائیں کہ رائیونڈ کے محل کا کتنا بل دیتے ہیں؟ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نندی پور کا پراجیکٹ 23 ارب روپے سے 80 ارب روپے پہنچ گیامگر ملک میں بجلی نہیں آئی اور اس حکومت کے کارناموں پر ان سے سوال کرنے والی اپوزیشن پیپلز پارٹی کیا سوال اٹھائے گی ان پر تو خود کرپشن کے کیس ہیں، وہ لوگ ن لیگ سے مک مکا کر لیں گے اور یہ نظام یونہی چلتا رہے گا، اس لئے عوام اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے حقوق چھین لیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں ڈیڑھ کروڑ ووٹ پڑے ہیں ، اگر ان کو اتنے ووٹ پڑے ہوتے تو ’گو نواز گو‘ کا نعرہ اتنا مقبول نہ ہوتا، آج بھی حکومتی جلسے میں لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ یہ نعرہ نہیں لگنا چاہئے لیکن میاں صاحب اس بھول میں نہ رہیں کہ ہم یہاں سے چلے جائیں گے، ہمارا دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جن نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :