این اے 149ضمنی انتخابات ، گہما گہمی ، بعض پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا آغاز نہ ہوسکا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 11:40

این اے 149ضمنی انتخابات ، گہما گہمی ، بعض پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا آغاز ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)ملتان میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے جاوید ہاشمی اور عامر ڈوگر ، جاوید صدیقی میں سخت مقابلے کا امکان ہے، نقص امن کی صورتحال کے پیش نظر انتخابی حلقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں حلقے میں 286 پولنگ سٹیشنز قائم ہیں جن میں سے 90 کو حساس اور 16 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، جاوید ہاشمی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ن لیگ کی حمایت ضرور حاصل ہے لیکن ن لیگ نے انتخابات میں ان کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں کئی پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عملے اور سامان کی عدم ترسیل کی وجہ سے پولنگ شروع نہیں ہو سکی ۔