فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گوادر میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد
جمعرات 16 اکتوبر 2014 17:40
کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے گزشتہ روزگوادر میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیا گیاجس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔ کیمپ میں 270 مریضو ں کا معائنہ کیا گیا جس میں78 عورتیں،117بچے اور75مرد شامل تھے۔ مریضو ں میں ہزاروں روپے کی ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔
(جاری ہے)
کمانڈنٹ مکران سکاؤٹس لفٹیننٹ کرنل محمدالیاس نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجودمریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔
اس مو قع پر مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.