گلو ، پومی اور بلو بٹ کے بعد ملتان کے علاقے شمس آباد میں افشین بٹ کی ہنگامہ آرائی ، ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام لگا دیا / پولیس سے بھی تلخ کلامی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 18:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) گلو ، پومی اور بلو بٹ کے بعد ملتان کے علاقے شمس آباد میں افشین بٹ کی ہنگامہ آرائی ، ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام لگا دیا / پولیس سے بھی تلخ کلامی کی ملتان کے حلقہ این اے 149 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ سٹیشن نمبر 132شمس آباد میں جاوید ہاشمی کی حمایت کرنے والی افشین بٹ نے ریٹرننگ افسر پر دھاندلی کا الزام عائد کرکے ہنگامہ کھڑا کردیا خاتون کی ہنگامہ آرائی پر پولیس جب خاتون کو سمجھانے آئی تو خاتون نے پولیس سے بھی تلخ کلامی کی خاتون کی ہنگامہ آرائی پر جب مرد حضرات وہاں پہنچے تو خواتین نے مردوں کے داخلے پر احتجاج شروع کردیا اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولنگ روک دی گئی اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا رینجرز کی آمد کے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہوئی،تفصیلات کے مطابق ملتان کے ضمنی انتخابات کے موقع پر خواتین کے پولنگ سٹیشن 132پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے حمایتی امیدواروں کے درمیان ہونے والے تصادم اور ہاتھا پائی پر دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عامر ڈوگر کے حمایتیوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی خاتون عہدیدار افشین بٹ بار بار خواتین کے پولنگ سٹیشن کے اندر گھس کر اپنے حمایتی امیدوار کے حق میں ووٹ کاسٹ کراتی رہی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی افشین بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس پولنگ سٹیشن کے اندر پی ٹی آئی کے حامی امیدوار بابر شاہ خواتین کے پولنگ سٹیشن میں گھس کر اپنے حمایتی امیدوار کے حق میں ووٹ کاسٹ کرا رہے تھے اس صورتحال کے پیش نظر پولیس رینجرز اور ملتان انتظامیہ نے پریذائیڈنگ آفیسر کے کہنے پر پولنگ بند کرادی تھی جو پولنگ کے مقررہ وقت پانچ بجے تک بند رہی اس موقع پر رینجرز حکام نے پولنگ سٹیشن کے اندر موجود خواتین ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے دیئے جبکہ باہر سے کسی کو اندر داخل نہیں ہونے دیا پریذائیڈنگ افسر کے مطابق انہوں نے ایس ایس پی آپریشن ملتان کو افشین بٹ کے خلاف تحریری درخواست دے دی ہے جس کی تصدیق ایس ایس پی آپریشن بھی تصدیق کی ہے پولنگ سٹیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ ملتان پولیس کی بھاری نفری رینجرز حکام اور دونوں پارٹیوں کے کارکن موجود رہے اور اس موقع پر ایک دوسرے کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :