پاکستان تحریک انصاف کا متوالہ اپنے ولیمے کی دعوت چھوڑ کر آج ہونیوالے جلسے کے انتظامات دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:01

پاکستان تحریک انصاف کا متوالہ اپنے ولیمے کی دعوت چھوڑ کر آج ہونیوالے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا متوالہ اپنے ولیمے کی دعوت چھوڑ کر آج ہونیوالے جلسے کے انتظامات دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گیا بتایا گیا ہے کہ بلاک نمبر 15 کے رہائشی عبدالوہاب کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ وہ جمعرات کے روز شادی کی تقریب چھوڑ کر اپنے قائد عمران خان کے جلسہ کے انتظامات کروانے کیلئے سرگودھا اسٹیڈیم پہنچ گیا جہاں پر ضلعی صدر ممتاز اختر کاہلوں‘ سید محمود بخش گیلانی سمیت دیگر نے عبدالوہاب کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب نوجوانوں میں اس جذبہ ہوگا تو نیا پاکستان ضرور بنے گا۔