چھوٹا لاہور، عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے آنے والے لیگی رہنما ء و گورنمنٹ کنٹریکٹر کی کار پر فائرنگ سے ان کا بیٹا جاں بحق، خود شدید زخمی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:10

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) چھوٹا لاہور، آدینہ روڈ پر جگنات کے مقام پر عدالت کو تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے آنے والے لیگی رہنما ء و گورنمنٹ کنٹریکٹر کی کار پر فائرنگ سے ان کا بیٹا جاں بحق جب کہ وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

محمد رفیق سکنہ بکیانہ نے تھانہ یارحسین میں زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے محمد عارف کے ہمراہ جمعرات کی صبح اپنے گاؤں سے چھوٹا لاہور کی ایک عدالت میں تاریخ پیشی بھگتنے کے لئے اپنے کار میں آرہے تھے جب ان کی کار جگنات نہر کے قریب پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے مخالف فریق نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ان کا بیٹا محمد عارف موقع پر جاں بحق جب کہ وہ زخمی ہو گیا۔

مجروح کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں قتل کی دعویدار ی مبینہ طور پر محمد طارق اور نیاز محمدساکنان کالو پر کی گئی ہے۔ جب کہ وجہ قتل سابقہ دشمنی بیان کی ہے۔ فائرنگ سے موٹر کار بے قابو ہو کر پیہور نہر میں گر گئی ۔ مجروح محمد رفیق مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما او ر گورنمنٹ کنٹریکٹر ہے بتایا گیا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہے۔ یارحسین پولیس نے محمد رفیق کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :