فارم ایڈوائزری سنٹر ایف ایف سی کے زیر اہتمام گنے کے نمائشی پلاٹ پر یوم کاشتکاران کی تقریب کا انعقا د

جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) فارم ایڈوائزری سنٹر ایف ایف سی کے زیر اہتمام گنے کے نمائشی پلاٹ پر یوم کاشتکاران کی تقریب چک مترومھہ کے مقام پر منعقد ہوئی جس پر علاقہ بھر کے کاشتکاروں نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایگرانومی پنجاب چوہدری عبدالستار اور ڈائریکٹر شوگر کین رانا ذوالفقار تھے۔انہوں نے کہا کہ شرقی پنجاب انڈیا سے ہمارے گنے کی پیداوار اورشوگر ریکوری بہتر ہے ہمارے گنے کی اوسط پیداوار جو کہ گزشتہ چند سالوں سے 425من تھی اب 575من فی ایکڑ ہے ۔

چوہدری عبدالستار ڈائریکٹر ایگرنومی نے کہا کہ ہماری تحقیقاتی ادارہ کی اقسام پیداواری لحاظ سے بہت بہتر ہے ۔انہوں نے آئندہ گندم بڑھانے کی پیداواری عوامی پر ذکر کیا۔فارم ایڈوائزری سنٹر کے مینجر راؤ محمد طارق نے ایف ایف سی کی زراعت خدمات مٹی اور پانی کی مفت تجزیہ اورعلاقہ میں علاقائی سنٹر سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر زور دیا تاکہ کسان زیادہ پیداوار حاصل کرکے اپنی معاشی حالت کو بہتر کرسکے ۔

(جاری ہے)

سینئر ایگزیکٹو لیاقت علی باجوہ نے کہا کہ ہماری مختلف فصلوں کی موجودہ اوسط پیداوار میں مزیدا ضافہ کی کافی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے نمائشی پلاٹ گناکے پیداواری عوامل بیج کھاد اور پانی کی اہمیت اور ان کادرست استعمال پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ زمین میں نامیاتی مادہ کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار کم ہورہی ہے جو کہ فوڈ سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں سے بھرپورفائدہ اٹھانے کے لئے جدید کاشت کو فروغ دیا جائے۔سردار لیاقت علی جنرل مدینہ شوگر ملز نے کہا کہ ہمیں مثالی کاشت کاری کی ضرورت ہے تاکہ کسان اپنی پیداوار سے اور آمدن سے مطمن ہوسکے۔انہوں نے ایف ایف سی کی زرعی خدمات کو سہراھا،علاقہ کے کسانوں محکمہ زراعت کے افسران ای ڈی او مہر عبدالرحیم مہر ظفر عباس نے شرکت کی۔انہوں نے گنے کی پیداوار جو کہ 1200من سے زیادہ تھی کو سراہا اور یقین دلایا کہ ایسی کاشتکاری سے زمیندار خوشحال ہوسکتا ہے کاشتکاروں نے گنے کی قیمت گندم کی پیج کھادوں کی ترسیل اور بجلی کے بلوں پر اپنے تحفظات کا ذکر کیا۔آخر میں مہمان خصوصی اور زمینداروں نے نمائشی پلاٹ کا بھی وزٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :