انتہائی سادگی سے منائی گئسانحہ کار ساز میں بلوچستان کے واحد شہید خلیل احمدسمالانی کے ساتویں برسی پریس کلب مچھ کے زیر اہتمام انتہائی سادگی سے منائی گئی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 17:40

مچھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 اکتوبر۔2014ء) سانحہ کار ساز میں بلوچستان کے واحد شہید خلیل احمدسمالانی کے ساتویں برسی پریس کلب مچھ کے زیر اہتمام انتہائی سادگی سے منائی گئی آج بلاول بھٹو زرداری سانحہ کار ساز کے شہداء کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں و پیپلز پارٹی بلوچستان کے واحد شہید کو ملکی صوبائی یا ضلعی سطح پر قیادت نے رسی بیان تک کو جاری کرنا گوارا نہیں کیا جیالوں کے کندھوں پر سیاست کرنے والی پارٹی اپنے جیالے کے خون کو بھول گئی ہے ان خیالات کا اظہار شہید خلیل احمد سمالانی پریس کلب مچھ کے چیئرمین محمد اشرف سمالانی صدر مقصود بلوچ جنرل سیکرٹری عمران سمالانی ترجمان محمد عامر یوسفزئی ضیاء سمالانی نے کیا انہوں نے کہا کہ خلیل احمد سمالانی پیدائشی خدمات خلق خدا کا جذبہ لے کر پیدا ہوئے اور ساری زندگی بلا تفریق رنگ ونسل قوم مذہب دکھی اور محروم انسانیت کی خدمات کرتے رہیں نظریاتی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی سے وابسطہ تھے اور ہمیشہ حق وسچ کی نمایندگی کرتے رہے اور اور اپنے نظریے افکار کو ثابت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی ملک واپسی پر کراچی میں کار ساز کے مقام پر اپنی جان نچاور کرکے اپنے جیالے ہونے پر مہر ثبت کی 36سالوں میں پی ایس ایس اور پیپلز پارٹی کے ضلعی اور صویائی عہدوں پراپنی مخلصانہ خدمات سرانجام دیں مکران تا مہران پھیلے ان کے ساتھیوں اور شناسوں میں ان کی شہادت کو ایک بڑا المیہ قرار دیا اسموقع پر شہید کیلئے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :