بینائی سے محروم افرادنے کرکٹ کے میدانوں میں اعلیٰ کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے ،آصف عظیم

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) ڈائریکٹر اسپورٹس ساؤتھ آصف عظیم نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افرادنے جہاں عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی ودیگرفنی میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں وہیں کھیل خصوصا کرکٹ کے میدان میں بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام دنیامیں روشن کیاہے پاکستان بلائنڈ ٹیم کرکٹ کی عالمی چیمپئین ہے اور ہمیں امید ہے کہ انکی کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی آڈیٹوریم میں نا بیناؤں کے عالمی دن(International Day for Blind)کے موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کے تحت منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ سندھ کے سیکریٹری جنرل مظفر علی قریشی،پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے وائس چےئرمین عمران شیخ،کراچی شاہ لائنز کلب کی صدر اسماء شاہ اور نابینا افراد کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی آصف عظیم نے کہا کہ بینائی سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اللہ تعالیٰ نے ان میں بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں بلائنڈ کرکٹرز نے جس طرح عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ہے وہ لائق تحسین ہے مناسب سہولیات اور سرپرستی نہ ہونے کے باوجود ان کھلاڑیوں کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انہیں بہترین انفرااسٹرکچر فراہم کیا جائے تو مستقبل میں یہ کھلاڑی ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر بھی کھیل اور کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھیں اس موقع پرپاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے وائس چےئرمین عمران شیخ نے کہا کہ کراچی میں گذشتہ11 سالوں سے بلائنڈ کرکٹ کی شہر میں سرگرمیاں جاری ہیں صرف کراچی میں ہمارے70سے زائد پلےئرز رجسٹرڈ ہیں عمران شیخ نے انٹرنیشنل بلائنڈ ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب کی سرپرستی کرنے پر ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ محمد رئیسی اور ڈی ایم سی ساؤتھ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا آخر میں کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلائنڈز میں سفید چھڑی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے

متعلقہ عنوان :