پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سمیت بلاول بھٹو کا خطاب عوام کے خواہشات اور ان کے جذبات کی ترجمانی ہے،میر محمد صادق عمرانی

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:24

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ قائد عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے انقلاب نے بہت پہلے لاچکے اس انقلاب کو حقیقی معنوں میں پھیلانے کا بیڑا بلاول بھٹو نے اٹھالیا پیپلز پارٹی کے عوامی سمندر میں آمریت اور آمریت کی کوکھ سے جنم لینے والے تنکے کی طرح بہہ گئے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سمیت بلاول بھٹو کا خطاب عوام کے خواہشات اور ان کے جذبات کی ترجمانی ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاو ل بھٹو نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی اور صوبے کے عوام سے مظالم کرنے والے ڈکٹیٹروں کو للکارا جوکہ ان کی بلوچستان کے عوام سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے فوجی ڈکٹیٹروں نے بلوچستان کے عوام کو زخم ردیئے پیپلز پارٹی نے مرہم رکھی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی اور پارٹی ورکرز عہدیداران کی کراچی کے جلسہ میں بھر پور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنی امیدوں کا محور پیپلزپارٹی کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ نواب بگٹی ن ے حقوق کی بات کی تو انہیں شہید کای گیا جب تک نواب بگٹی کے قاتلوں کو سزا نہیں ملتی بلوچستان کے عوام کو چھین اور سکون نہیں ملتا میر صادق عمرانی ن ے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملک میں عوامی انقلاب لایا تھا جس کو پایہ تکمیل تک بلاول بھٹو پہنچائیں گے ۔