انقلاب اور آزادی کے نعرے مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن 2025کی نقل ہیں،احسن اقبال

اتوار 19 اکتوبر 2014 22:59

انقلاب اور آزادی کے نعرے مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن 2025کی نقل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈی ویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انقلاب اور آزادی کے نعرے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور اور پاکستان وژن 2025کی نقل ہیں۔

(جاری ہے)

جاری ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ تعلیم ، توانائی ، تجارت اور انصاف کی اصلاحات حکومت کی بنیادی ترجیح ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اصلاحات جلسوں سے نہیں محنت اور جاں فشانی سے نافذ ہوتی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر تقریروں سے ملک سنور سکتے تو آج کوئی ملک پسماندہ نہ ہوتا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ استحکام ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ناگزیر ہے ۔