ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا،سینیٹرسعیدغنی ،ایم کیوایم قائددوسروں کوگالیاں د یتے ہیں ان پرتنقیدہوتوبرداشت نہیں کرسکتے ، نجی ٹی وی سے گفتگو ، بلاول بھٹونے اپنی تقریرمیں مفاہمت کاپیغام دیا،شرخورشیدشاہ نے اپنے بیان پرمعافی مانگی تھی،جیل میمن

اتوار 19 اکتوبر 2014 23:07

ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا،سینیٹرسعیدغنی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ بلاول بھٹونے اپنی تقریرمیں مفاہمت کاپیغام دیا،خورشیدشاہ نے اپنے بیان پرمعافی مانگی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوکراچی میں پیپلزپارٹی کاجلسہ ہضم نہیں ہورہا،ہمارے کارکنوں کے قتل کاالزام ایم کیوایم پرلگاہے ،ایم کیوایم کے قائددوسروں کوگالیاں دیتے ہیں، ان پرتنقیدہوتوبرداشت نہیں کرسکتے ،ایم کیوایم نازیبازبان اورالفاظ استعمال کرتی ہے اگلے دن معافی مانگتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کالیڈرکون ہوگایہ فیصلہ پیپلزپارٹی ہی کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے حکومت سے علیحدگی کافیصلہ پہلی بارنہیں کیا،ایم کیوایم کوپیپلزپارٹی کاکامیاب جلسہ ہضم نہیں ہورہا،وہ چاہتے کہ کراچی میں ان کے سواکوئی جلسہ نہ کرے ،خورشیدشاہ نے آدھے گھنٹے بعداپنے بیان پرمعافی مانگ لی تھی ۔شرجیل میمن نے کہاہے کہ بلاول بھٹونے اپنی تقریرمیں مفاہمت کاپیغام دیاتھا،مفاہمت کاپیغام ایم کیوایم والوں کواچھانہیں لگا،بلاول بھٹونے کوئی بات غلط نہیں کی ۔

خورشیدشاہ نے اپنے بیان کی وضاحت کی اورمعافی بھی مانگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی ہے ،سندھ میں گورنرایم کیوایم کے ہیں ،گلگت بلتستان میں بھی ان کاایک وزیرہے ،ایم کیوایم جوخودکہے وہ جائزہے اوردوسرے کہیں گے توبرداشت نہیں کرسکتے اورحکومت چھوڑدیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :