مینار پاکستان جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ کی بھرپور شرکت،ہزاروں مسلم لیگی کارکنوں کا ہجوم، پارٹی پرچموں کے ساتھ رقص کرتے رہے
پیر 20 اکتوبر 2014 13:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) مینار پاکستان کے جلسہ عام میں پاکستان مسلم لیگ نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ مسلم لیگی رہنما اپنے اپنے جلوسوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔ طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیر الدین، احمد یار ہراج، حلیم عادل شیخ، چودھری وجاہت حسین کے صاحبزادے حسین الٰہی، چودھری شفاعت حسین کے صاحبزادے محمد الٰہی، اجمل وزیر، ذوالفقار گھمن، خدیجہ عمر فاروقی، آمنہ الفت، سیدہ ماجدہ زیدی، کنول نسیم اور دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگی کارکن موجود تھے۔
جلسہ گاہ آمد پر چودھری شجاعت حسین کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور کھڑے ہو کر نعرے لگائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سٹیج پر آمد پر چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ پنڈال کے فلک شگاف نعروں میں ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین اور ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک دوسرے کو چادر پہنائی اور تمام رہنماؤں نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یکجہتی کیا۔
چودھری شجاعت حسین اور ڈاکٹر طاہرالقادری خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے رہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنی تقریر میں چودھری شجاعت حسین سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ جلسہ گاہ میں موجود مسلم لیگی پرچموں کا سائز بڑا تھا۔ اطراف میں مسلم لیگی رہنماؤں کے قد آور بینرز آویزاں تھے جن پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے خیر مقدمی نعرے درج تھے۔#مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.