وفاقی اردویونیورسٹی، بی اے، ایم اے، ، بی کام، بی او ایل، ہومیوپیتھک اور مدارس برائے سال 2014کی رجسٹریشن کی تاریخ میں20نومبرتک توسیع

پیر 20 اکتوبر 2014 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی اے، ایم اے، ، بی کام، بی او ایل، ہومیوپیتھک اور مدارس برائے سال 2014کی رجسٹریشن کی تاریخ میں20نومبر2014تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فارم نیشنل بینک، گلشن کیمپس، عبدالحق کیمپس ،پرائیوٹ امتحانات کاوٴنٹر اور حبیب بینک بوتھ ، اسلام آباد کیمپس سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق ایم فل، پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ برائے2014کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کامیاب امیدواروں کی لسٹیں گلشن کیمپس اور عبدالحق کیمپس مین گیٹ پر چسپاں کردی گئی ہیں۔