ہسپتال منصوبے کے بعدتعلیم اورکھیل پراجیکٹ پرتوجہ دونگا،آفریدی

پیر 20 اکتوبر 2014 16:49

ہسپتال منصوبے کے بعدتعلیم اورکھیل پراجیکٹ پرتوجہ دونگا،آفریدی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد خان آفریدی کا کہناہے کہ اسپتال منصوبے کی توسیع کے بعد تعلیم اور کھیل پر توجہ دیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی میں شاہد خان آفریدی فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفریدی کا کہناتھا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات موجود نہیں ہیں دیگر شہروں میں بھی ہسپتال بنائے جائینگے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر مل سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ والد کے نام سے منسوب صاحبزادہ فضل الرحمان میموریل اسپتال منصوبے کی توسیع کا مقصد بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی ہے، شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے اکیڈمی بنائیں گے۔