پولیوکے مکمل خاتمے کیلئے روٹین امیونائزئشن پر توجہ دینی ہوگی،والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا ئیں‘ڈی سی

پیر 20 اکتوبر 2014 20:45

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنرنذرمحمدکھیتران نے کہاہے۔کہ پولیومہم کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے روٹین امیونائزیشن پرتوجہ دینی ہوگی۔جب تک روٹین امیونائزیشن کا رزلٹ80 فیصدتک نہیں پہنچتا،پولیومہم کی کامیابی محض ایک خواب ہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے ڈی سی آفس میں انسدادپولیوکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرصوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹرشاکربلوچ،صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر ڈاکٹراسحاق پانیزئی،ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمدشاہ،ڈی ایچ اوڈاکٹرفضل الدین شیرانی،ڈاکٹرزین الدین اورڈاکٹراخترمندوخیل بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے مزیدکہاکہ پولیوکاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اورپولیووائرس کے خاتمے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

(جاری ہے)

موذی مرض کے خاتمے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو اپناکرداراداکرناہوگا۔جب تک روٹین امیونائزیشن کارزلٹ اسی فیصدتک نہیں پہنچتا ،اس وقت تک پولیووائرس پر قابوپاناناممکن ہے۔ڈاکٹرشاکربلوچ نے کہاکہ بچوں کو نوخطرناک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے روٹین امیونائزیشن نہایت لازمی ہے۔تاکہ پولیوسمیت مختلف بیماریوں پر قابوپایاجاسکے۔انھوں نے کہاکہ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکرانھیں موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔اور انھیں حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل کورس ضرورکرائیں۔

متعلقہ عنوان :