باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم چوک کے قریب تجاوزات کو دہشت گردی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت
پیر 20 اکتوبر 2014 20:57
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء)باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم چوک کے قریب تجاوزات کو دہشت گردی کے حوالے سے خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے اور باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلے سے ہی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ایئر پورٹ کے چاروں اطراف خفیہ کلو ز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جا چکے ہیں۔
(جاری ہے)
باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے کسٹم چوک کے قریب تجاوزات پر دہشت گردی کے خطرات ظاہر کئے گئے ہیں اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹاؤن تھری کے حکام کی غفلت کے باعث لینڈنگ کے اوقات کار میں جہازوں کو دہشت گرد تجاوزات کی آڑ میں نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا کسٹم چوک اور اس کے قریب تجاوزات کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے ۔
کسٹم چوک ،باڑہ روڈ کے قریب تجاوزا ت اور غیر قانونی مذبح خانوں کے باعث امن وامان کا مسئلہ یا جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ فوری طور پر اس کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.