سیالکوٹ کیلئے پہلی بعد از حج پرواز حجاج کرام کو لے کر جدہ سے روانہ ہو گئی،حجاج کرام کا پی آئی اے کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

پیر 20 اکتوبر 2014 23:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سیالکوٹ کیلئے پہلی بعد از حج پرواز PK-3230 ، 500 حجاج کرام کو لے کر جدہ سے روانہ ہو گئی۔ جدہ حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے ڈائریکٹر ایئر پورٹ سروسز اورچیف حج کو آرڈینیٹر اعجاز مظہر اور کنٹری مینیجر شہباز احمد سینئر نے حجاج کو الوداع کیا۔ حجاج کرام نے پی آئی اے کی جانب سے کئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جدہ ایئرپورٹ پر سہولیات فراہم کرنے پر پی آئی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاری بعد ازحج آپریشن کے13 ویں روز پیر 20 اکتوبر تک63 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے30 ہزار سے زائد حجاج کرام کو واپس پاکستان پہنچا دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی کیلئے 13 پروازوں کے ذریعے 3ہزار7 سو، لاہور کیلئے15 پروازوں کے ذریعے7 ہزار ، اسلام آباد کیلئے 11پروازوں کے ذریعے5 ہزار9 سو، پشاور کیلئے10 پروازوں کے ذریعے3 ہزار 4 سو ، کوئٹہ کیلئے 11پروازوں کے ذریعے 3 ہزار7 سو، ملتان کیلئے2 پروازوں کے ذریعے 655 سے اور سیالکوٹ کیلئے افتتاحی پرواز کے ذریعے 500 حجاج کو وطن پہنچایادیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خصوصی پروازں کے علاوہ پی آئی اے کی شیڈول پروازوں کے ذریعے بھی حجاج کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان پہنچ رہے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی پروازیں جدہ سے بروقت روانہ ہو رہی ہیں اور ایئر لائن کی اعلیٰ انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جدہ اور پاکستانی ایئر پورٹس پر حجاج کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔#

متعلقہ عنوان :