فلم ”نامعلوم افراد “ کی باکس آفس پرکامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘اداکارہ عروہ حسین
منگل 21 اکتوبر 2014 12:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ کیریئر کی پہلی فلم ”نامعلوم افراد “ کی باکس آفس پرکامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
(جاری ہے)
عروہ حسین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے-انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی معیاری فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘ اچھے اور منفرد کردار کرنا میری اولین ترجیح ہے، فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں‘ بالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہے لیکن فی الحال اپنے ہی ملک میں کام کرنے کو ترجیح دوں گی۔
عروہ حسین نے کہا ہے کہ ”نامعلوم افراد“ کوجس طرح سے پذیرائی ملی، اس پر فلم بینوں کی بے حد شکرگزارہوں کہ جنہوں نے ہماری اس کاوش کوسراہا ہے۔عروہ کا کہنا ہے کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی۔ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.