سوراب میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

منگل 21 اکتوبر 2014 17:23

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء)گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن سوراب کے چیئرمین لعل بخش محمدحسنی ،ممبران شفیق احمد،ظہوراحمد،عبدالقدوس اورشبیراحمدنے اپنے بیان میں کہاہے کہ جی ٹی اے اساتذہ کے جائزحقوق کے مطالبے سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوسکتی ،حکومت ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرکے دانستہ طورپراساتذہ کواحتجاج پرمجبورکررہی ہے جونیک شگون نہیں،ایک جانب بجٹ میں تعلیم پرکثیرفنڈزخرچ کرنے کادعوای کیاجارہاہے مگردوسری جانب فروغ تعلیم کے لیئے بنیادی کرداراداکرنے والے طبقہ کوان کے جائزحقوق سے محروم کرکے انہیں سڑکوں پرنکلنے پرمجبورکیاجاچکاہے،موجودہ صوبائی حکومت سے عوام بلخصوص اساتذہ کوبڑی توقعات وابسطہ تھیں لیکن اس کی ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی نے سارے امیدوں پرپانی پھیردی ،ہم عزم کرتے ہیں کہ جی ٹی اے بی کی پلیٹ فارم سے پرموشن کوٹہ پرعملدرآمد ،کنوینس الاؤنس کی کٹوتی کاخاتمہ سمیت دیگرتمام اصولی مطالبات کی منظوری کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان ،مشیرتعلیم اورسیکریٹری ایجوکیشن سے اپیل کی ہے کہ تسلیم شدہ چارٹرآف ڈیمانڈ کے نوٹیفیکشن کوجاری کرکے اساتذہ میں پھیلی بے چینی کوختم کی جائیں۔