ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کی جائے ، ڈاکٹر رمیشن کمار
منگل 21 اکتوبر 2014 23:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء)قومی اسمبلی میں اقلیتی برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوؤں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کی جائے اور وفاقی و صوبائی محکموں سمیت نجی اداروں کو ہندو ملازمین کو تنخوائیں دیوالی سے قبل ادا کی جائیں۔ منگل کو نکتہ اعتراض پر اقلیتی رکن ڈاکٹر رمیشن کمار نے کہا کہ 23 اکتوبر کو دیوالی کا تہوار ہے اور بنگلہ دیش ، ماریشس سمیت دیگر ملکوں میں تعطیل ہوتی ہے پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی چار فیصد ہے لہذا پاکستان میں بھی دیوالی کے موقع پر ایک روز کی چھٹی کی جائے ۔
اس سے بین الاقوامی طور پر اچھا پیغام جائیگا اس سے پاکستان میں رہنی والی 80 لاکھ ہندو کمیونٹی بھی شکر گزار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو دیوالی ہے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دی جائے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخوائیں دینے کا اعلان کیا ہے وفاق اور دیگر صوبوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پہلے دیوالی کے موقع پر حکومت کی طرف سے پیکج دیا جاتا تھا حکومت اس حوالے سے بھی اقدامات کرے انہوں نے ڈپٹی سپیکر سمیت دیگر ارکان کو مبارکباد دی جو حج کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس آئے ہیں ڈاکٹر رمیش نے ڈاکٹر عبد الستار ایدھی کے مرکز پر ڈکیتی کی مذمت کی اور کہا کہ سندھ میں اقلیتی برادری کے لوگوں کو تاوان کیلئے اغواء کیا جاتا رہا لیکن عبد الستار ایدھی ایک ایسا نام ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے ان کے مرکز پر ڈکیتی کیخلاف قرارداد منظور ہونی چاہئے ۔
عبد الستار ایدھی بغیر ذات پات کے لوگوں کو خدمت کرتے ہیں اور انکے ساتھ کراچی کے اندر جو کچھ ہوا ہے انتہائی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ دیوالی کے حوالے سے بھی ایوان میں قرارداد لائی جائے ۔ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے کہا کہ ایوان میں دیوالی کے حوالے سے بات ہوئی ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہندو ملازمین کیلئے دیوالی کے موقع پر چھٹی کا اعلان کریں اور ان کو بروقت تنخوائیں ادا کی جائیں ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ حکومت اقلیتی کے تہوار سرکاری سطح پر مناتی ہے محرم کے بعد دیوالی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائیگا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.