سینیٹر روبینہ خالد کا سینٹ میں بعض چینلز پر جعلی عاملوں اور سگریٹ نوشی کے اشتہارات بند کرنے کا مطالبہ
بدھ 22 اکتوبر 2014 16:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے سینٹ کے اجلاس میں بعض چینلز پر جعلی عاملوں اور سگریٹ نوشی کے چلائے جانیوالے اشتہارات بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔بدھ کے روز نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے ایوان کی توجہ میڈیا کے بعض چینلوں کی جانب سے جعلی عاملوں اور سگریٹ نوشی کے اشتہارات کی جانب مبذول کرواتے ہوئے پیمرا سے فوراً ایسے اشتہارات کو بند کروانے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نوعمر افراد کی سگریٹ نوشی پر پابندی عائد ہے حتیٰ کہ سگریٹ یا تمباکو نوشی مضر صحت ہے تاہم ہر دوسرے چینل پر اس کے اشتہارات چلائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رات گئے بعض چینلوں پر عامل اور جادو ٹونے کے اشتہارات سرعام ان عاملوں کے پتہ اور ٹیلیفون نمبروں کیساتھ چلائے جاتے ہیں جوکہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔(جاری ہے)
بساء اوقات ان میں ایسی باتیں بھی پیش کی جاتی ہیں کہ دیکھنے والوں کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عاملوں کیساتھ جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کے اشتہارات کی بھی بھرمار ہے تاہم کوئی پوچھنے یا نوٹس لینے والا نہیں ہے جوکہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیمرا فوری طور پر تمباکو نوشی‘ جعلی پیروں‘ عاملوں‘ حکیموں اور ڈاکٹروں کے اشتہارات کا نوٹس لے اور ان پر پابندی عائد کرکے ان کا سدباب کرے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.