انسانی صحت کوبر قرار رکھنے میں فارمیسی کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے،ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی
بدھ 22 اکتوبر 2014 17:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء)وفاقی اردو یونیورسٹی ، کلیہ فارمیسی کے تحت ”معاشرے میں فارماسسٹ کا کردار ” کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹرغزالہ حفیظ رضوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی صحت کوبر قرار رکھنے میں فارمیسی کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے ترقی یافتہ ملکوں میں فار میسی کی صنعت کو اہم مقام حاصل ہے ڈاکٹر او رفارماسسٹ کے تعاون سے مرض کی تشخیص اور اس تک صحیح دواکی فراہمی ممکن ہے۔
انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہ جبین نے کہا کہ صحت کے شعبے میں فارماسسٹ کا کر دار بہت اہم ہوتا ہے ۔ مریض کو غلط دواکی فرا ہمی موت کا سبب بن سکتی ہے۔پرو فیسر ڈاکٹر وقار الحق نے کہاجا معات کو با ہمی تعاون سے فا ر میسی کے شعبے کی بہتری اور تر قی کے لئے کا م کرنا چاہیے ۔(جاری ہے)
اس طر ح کے سیمینا رزسے اسا تذہ اور طلبا دونو ں کو اپنے شعبے میں مزیدسیکھنے کے مواقع حاصل ہو تے ہیں ڈاکٹر منصور احمد نے کہا کے فارمیسی کے شعبے میں لڑکوں کے مقابلہ میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہیں لیکن ان میں سے زیا دہ تر شادی کے بعد ملازمت نہیں کر تی ہیں جسکے باعث فارماسسٹ کی صنعت کو ماہرین کی کمی کا سا منا ہے۔
فارماسسٹ ڈاکٹرمنیر انور نے کہا کہ پاکستا ن میں فارمیسی ایسو سی ایشن اور فارمیسی کونسل کا ادویا ت کی صنعت میں اہم کردار ہے ۔یہ فارمیسی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پروگرام میں ڈین فارمیسی بقائی یونیورسٹی ڈاکٹر شوکت محمود اورتمام صدورشعبہ جات کلیہ فارمیسی جامعہ اردو اورطلبا کی بڑی تعداد موجود تھی پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈ دی گئیںمزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.