حکومت تعلیم کے فروغ اورشرح خواندگی کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے‘ڈائریکٹرسکولز بلوچستان

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:29

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) ڈائریکٹرسکولزبلوچستان گلاب خان مندوخیل،ایڈیشنل ڈائریکٹرسکولز منیراحمداورڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹرژوب ڈویژن عبدالغفارکدیزئی نے اپنے دورہ ژوب کے موقع پر شہرکے مختلف سکولوں گورنمنٹ ہائی سکول ژوب ملیشیاء، سپیشل سکول،نمبرون سکول اورگرلزسکولوں کا دورہ کیا۔ڈی ای اوداؤدخان،ڈی اوای شیخ موسی ٰ مندوخیل اورڈی ڈی ای اووزیرخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈائریکٹرزنے سکولوں میں مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا۔اوراساتذہ کی محنت اورمحکمہ تعلیم کے ضلعی آفیسروں کی کارکردگی کو سراہا۔ڈائریکٹرسکولزنے دورہ کے موقع پر کہاکہ صوبائی حکومت شرح خواندگی کو بڑھانے اورتمام دیہی وشہری علاقوں میں تعلیمی اداروں کو فعال کرنے کیلئے دستیاب تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

(جاری ہے)

قوم کے معمار ایمانداری اورفرش شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

اساتذہ اورتعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انھوں نے مزیدکہاکہ غیرحاضراورغفلت کے مرتکب اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔دریں اثناء ڈائریکٹر،ایڈیشنل ڈائریکٹراورڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹرنے گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کے مطالبات کے حق میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔اورانھیں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر جی ٹی اے کے ضلعی چیئرمین عبداللہ شاہ مندوخیل،وائس چیئرمین اسداللہ مردانزئی،سفرمحمدمندوخیل ،حافظ حضرت گل،عبیداللہ مندوخیل،شیرمحمدکاکڑ اوراسلم مندوخیل بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :