احتجاجی دھرنے دینے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں ناکام ہوگئے،صادق عمرانی

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:29

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنے دینے والے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں ناکام ہوگئے عالمی سامراجی قوتوں کا ایجنڈا ہرگز قبول نہیں اب ملک میں بھٹو ازم اور پیپلز پارٹی کے پروگرام ومنشور سے ترقی آئے گی قوم مایوس نہ ہوں بلاول بھٹو میدان میں آچکے ہیں جو کہ ملک کے 18کروڑ عوام کو اندھیروں سے نکال کر انہیں ترقی کی جانب گامزن کریں گے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی حق حاکمیت کیلئے جدوجہد کررہی ہے عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو نہیں بلکہ جمہورریت کو بچایا ہے اور کہاکہ پیپلز پارٹی کی نوجوان لیڈر شپ بلاول بھٹو کی قیادت میں میدان میں آچکی ہے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے عوام بلاول بھٹو سے امیدیں وابستہ کررکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :