پو لیو کے مزید پانچ کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 214تجاوز کرگئی
جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ملک میں پولیو کے مزید پانچ کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال معذور کردینے والی بیماری سے متاثرہ بچوں کی تعداد 214 سے تجاوز کر گئی ذرائع کے مطابق پانچ نئے کیسز میں سے دو کا تعلق صوبہ سندھ، دو وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا)، ایک کیسز صوبہ خیبر پختونخوا سے سامنے آیا۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ جن علاقوں میں پولیو کے یہ نئے کیسز سامنے آئے ‘ وہاں سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی مرتبہ انسدادِ پولیو مہم متاثر ہوئی ۔
جنوبی صوبہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے دو نئے کیسز میں ایک ضلع دادو، دوسرے کا تعلق کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاوٴن سے ہے۔قبائلی علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اب 45 کے لگ بھگ ہے چند روز قبل بھی فاٹا میں پولیو کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔(جاری ہے)
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا تھا کہ پاکستان پولیو پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے اور دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے 80 فیصد پولیو کیسز کا ذمہ دار پاکستان ہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں پاکستان کو عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے ہدف کے حصول میں سب سے بڑا اور واحد خطرہ قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز اور صورتحال کے پیشِ نظر رواں سال مئی میں عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں پر پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.