دھرنا مشاورت سے ختم کیا گیا، چودھری شجاعت، تحریک انصاف سے بھی اپیل کرینگے، رحمن ملک
جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) چودھری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر رحمن ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں وزیر اعظم قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں کہ بھارتی جارحیت روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لندن پلان کا کوئی وجود نہیں تھا، طاہر القادری نے ہماری مشاورت سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے حامی ہیں لیکن اگریہ جمہوریت ہے کہ پندرہ آدمی مار دیئے جائیں اور ایف آئی آر درج نہ ہو تو ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے تاہم وہ ملک میں مڈٹرم الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہے۔
اس موقع پر رحمن ملک نے بتایا کہ سیاسی جرگہ آج یا کل عمران خان سے ملاقات کر کے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرے گا۔ انہوں نے حکومت سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ یہ وقت اتفاق اور اتحاد کا تقاضا کرتا ہے ، تمام جماعتیں سنجیدگی سے مسائل کا حل نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے پاک فوج موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.